پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہر کی 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپسی

پاکستانی نژاد اداکار فاران طاہر کی 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر نے ایک بار پھر ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا۔ اداکار نے تقریباً 18 سال بعد مارول کی دنیا میں واپسی کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

فاران طاہر مارول اسٹوڈیوز کی نئی سیریز ’ویژن کویسٹ‘ کی چھٹی قسط میں ایک بار پھر اپنے معروف ولن کردار رضا کے روپ میں دکھائی دیے ہیں۔ اس واپسی نے مارول کے مداحوں میں خاصی دلچسپی پیدا کردی ہے۔

’آئرن مین‘ کے ولن کی واپسی

فاران طاہر نے 2008 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’آئرن مین‘ میں رضا نامی خطرناک ولن کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کا کردار ٹونی اسٹارک کو اغوا کرنے والے گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اب طویل عرصے بعد اداکار اسی کردار کے ساتھ دوبارہ سامنے آئے ہیں، تاہم اس مرتبہ ان کا حلیہ اور انداز پہلے سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پشتو موسیقی کی دنیا سوگوار، صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکار گلریز تبسم انتقال کر گئے

’ویژن کویسٹ‘ میں کیا کردار ہے؟

سیریز کی چھٹی قسط میں فاران طاہر اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ویژن کو پکڑنے کی کوشش کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی واپسی مارول کی کہانی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

پاکستانی فنکار کے لیے قابل فخر لمحہ

فاران طاہر کی ہالی ووڈ اور مارول جیسی عالمی سطح پر مقبول فرنچائز میں موجودگی پاکستانی نژاد فنکاروں کی بین الاقوامی کامیابی کی ایک مثال ہے۔ ان کی واپسی سے پاکستانی شوبز کے مداحوں میں بھی خوشی اور جوش پایا جا رہا ہے۔

مارول کی دنیا میں رضا کے کردار کی دوبارہ آمد نے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال بھی پیدا کردیا ہے کہ آنے والی اقساط میں اس کردار کی کہانی کس رخ پر آگے بڑھے گی۔

editor

Related Articles