عالمی گلوکار ٹالے ریلی لندن میں قتل،تحقیقات شروع

عالمی گلوکار ٹالے ریلی لندن میں قتل،تحقیقات شروع

عالمی شہرت یافتہ گلوکار اور نغمہ نگارٹالے ریلی کو مشرقی لندن میں چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ وہ صرف 35 سال کے تھے۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گلوکار کو سائلورٹاؤن کے علاقے میں جمعہ کے روز زخمی حالت میں پایا گیا، جہاں ان کے جسم پر چاقو کے وار کے نشانات موجود تھے۔ انہیں موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :رام چرن کی اہلیہ 77 ہزار کروڑ روپے کی سلطنت کی وارث نکلیں

ٹالے ریلی، جن کا اصل نام مارک اورابیئی بتایا جاتا ہے، عالمی میوزک انڈسٹری میں ایک معروف نغمہ نگار کے طور پر جانے جاتے تھے۔ انہوں نے دوآ لیپا، برٹنی سپیئرز، ایلی گولڈنگ اور دیگر نامور عالمی فنکاروں کے ساتھ کام کیا تھا۔

میوزک انڈسٹری کے مطابق وہ نہ صرف ایک باصلاحیت رائٹر تھے بلکہ انہوں نے بڑے ناموں کے ساتھ اسٹیج ٹورز اور پروجیکٹس میں بھی حصہ لیا، جن میں امریکی گلوکار اشر کے ساتھ ٹور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :صحافی نے کیا کہا کہ میرا غصے میں آ گئیں؟

ان کے سوشل میڈیا پر مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور اسپاٹیفائی پر ان کے تقریباً 77 ہزار ماہانہ سننے والے تھے۔

ان کے بھائی، گلوکار اسکریبز ریلی (اصل نام مائیکل اورابیئی) نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام میں لکھا کہ یہ خبر ان کے لیے ناقابل یقین ہے۔ ان کے مطابق واقعے سے کچھ دیر قبل دونوں نے مستقبل اور منصوبوں پر بات کی تھی، اور وہ اندازہ بھی نہیں کر سکتے تھے کہ یہ آخری گفتگو ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :عامر خان کی فلم نے بھکاری کو دکاندار بنا دیا

انہوں نے اپنے بھائی کو ایک باصلاحیت، ہمدرد اور متاثر کن شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹالے ریلی نے اپنی موسیقی، محبت اور کردار کے ذریعے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں پر اثر ڈالا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملے کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔

editor

Related Articles