آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہا ہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہا ہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ بارش، آندھی اور گرج چمک کے امکانات موجود ہیں۔

بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے اثرات کے باعث متعدد مقامات پر بارش متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرد آلود جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں کمی اور گرمی کی شدت میں عارضی کمی آسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےتاہم بالائی سندھ کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرد آلود آندھی چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہ سکتا ہے اور چند مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے دوران تیز ہوائیں کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اور درختوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ متعلقہ اداروں کو بھی ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق حالیہ بارشوں سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی اور ملک کے مختلف حصوں میں موسم نسبتاً خوشگوار ہونے کا امکان ہے تاہم بعض علاقوں میں موسمی شدت معمولات زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہری تازہ ترین موسمی صورتحال اور مقامی پیش گوئیوں سے آگاہ رہیں اور غیر ضروری سفر کے دوران احتیاط برتیں۔

editor

Related Articles