پاسپورٹ کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت، ہوم ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ 

پاسپورٹ کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت، ہوم ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ 

پاسپورٹ کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت شہریوں کو گھر کی دہلیز پر پاسپورٹ فراہم کرنے کی نئی سروس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ ہوم ڈیلیوری کے نئے ایس او پیز کو حتمی شکل دے دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کے لیے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس جلد شروع کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹل ایپ کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ایپ کے ذریعے آن لائن درخواست دینے اور پاسپورٹ اسٹیٹس ٹریک کرنے کے نظام پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کی تیاری

مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں اور ای سروسز کے فروغ کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات گھر بیٹھے فراہم کی جا سکیں۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاسپورٹ سروسز کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور عوام کو تیز، آسان اور شفاف خدمات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

editor

Related Articles