وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عدم موجودگی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارروائی کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے یہ بے بنیاد اور جھوٹی خبر ہے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عدم موجودگی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اہم فائلیں اور الیکٹرانک آلات ساتھ لے جانے سے متعلق گردش کرنے والی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی عدم موجودگی میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں کارروائی کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔
سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں گردش کرنے والی خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سادہ لباس میں ملبوس سیکیورٹی اہلکار وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہوئے اور تقریباً چار گھنٹے تک عمارت ان کے کنٹرول میں رہی۔
خبر میں مزید دعویٰ کیا گیا تھا کہ کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرسنل سیکرٹری کا لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر الیکٹرانک آلات جبکہ وزیراعلیٰ کے دفتر سے اہم فائلیں اور سرکاری دستاویزات بھی ساتھ لے جائی گئیں۔
تاہم اس خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیکیورٹی فورسز کی ایسی کسی کارروائی کی اطلاعات درست نہیں ہیں وزیراعلیٰ ہاؤس بلوچستان پر چھاپے اور اہم سرکاری فائلیں و الیکٹرانک آلات لے جانے سے متعلق خبر بے بنیاد جھوٹی اور پروپیگنڈا ہے ۔