فتنہ الہندوستان کی سازش خاک میں مل گئی،جھل مگسی کے شہریوں اور فورسز کا دندان شکن وار،3 دہشت گرد موقع پر ڈھیر، فتنے کا انجام تباہی
Home - آزاد انتخاب - فتنہ الہندوستان کی سازش خاک میں مل گئی،جھل مگسی کے شہریوں اور فورسز کا دندان شکن وار،3 دہشت گرد موقع پر ڈھیر، فتنے کا انجام تباہی
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فتنہ الہندوستان (FAH) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے آتشزنی کی کارروائی کرنے کی کوشش کی، تاہم مقامی آبادی نے ان کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ان کا راستہ روک دیا۔
دہشت گردوں نے مقامی آبادی کی مزاحمت پر فائرنگ شروع کردی، جس کا جواب شہری لشکر نے بھی بھرپور انداز میں دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور (ایف سی) کی کامبیٹ ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
سکیورٹی فورسز اور پولیس کی موقع پر آمد کے بعد دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی، جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے،مقامی آبادی کی بروقت مزاحمت سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے باعث دہشت گردوں کی آتشزنی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔