ملک میں اسمارٹ فون صارفین کی شرح 71.6 فیصد تک پہنچ گئی

ملک میں اسمارٹ فون صارفین کی شرح 71.6 فیصد تک پہنچ گئی

پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کی جانب ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں ملک میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی شرح بڑھ کر 71.6 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس کے برعکس عام موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کا تناسب کم ہو کر 28 فیصد رہ گیا، جو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب عوام کے بڑھتے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں موبائل اور فکسڈ فون صارفین کی مجموعی تعداد 20 کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ہے، موبائل کنکشنز کا مجموعی تناسب بڑھ کر 82.6 فیصد ہو گیا، جو گزشتہ سال 81 فیصد تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے آئی فون صارفین ہو جائیں محتاط ، واٹس ایپ استعمال کرنا ناممکن ہونیوالا ہے

ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 16 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مارچ 2026ء تک 16 کروڑ 16 لاکھ موبائل فون مقامی سطح پر تیار کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں انٹرنیٹ ڈیٹا انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہے، ملک میں انٹرنیٹ ڈیٹا کے مجموعی استعمال کا حجم 30 ہزار 783 پیٹا بائٹس تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، آن لائن کاروبار اور انٹرنیٹ رسائی میں تیزی سے ہونے والی پیشرفت کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اندرونی و بیرونی چیلنجز کے باوجود معاشی کارکردگی بہتر رہی ، وزیرِ خزانہ نے قومی اقتصادی سروے پیش کر دیا

editor

Related Articles