حنا پرویز بٹ کا فلک شبیر کے بیان پر سخت ردعمل

حنا پرویز بٹ کا فلک شبیر کے بیان پر سخت ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے گلوکار فلک شبیرکی جانب سے مختصر لباس سے متعلق قانون سازی کے مطالبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے سماجی رویوں پر سوال اٹھا دیا ہے۔

معاملہ اس وقت سامنے آیا جب فلک شبیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ مختصر لباس پہننے والوں کے حوالے سے قانون سازی کی جائے۔ اس بیان کے بعد سیاسی و سماجی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں :صحافی نے کیا کہا کہ میرا غصے میں آ گئیں؟

حنا پرویز بٹ نے اس معاملے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بعض افراد خواتین کے لباس کو غیر ضروری بحث کا موضوع بناتے ہیں، جو معاشرتی ترقی کے لیے مناسب نہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ اگر لوگ مختلف ممالک کا جائزہ لیں تو وہاں خواتین کے لباس کو اس انداز میں موضوع نہیں بنایا جاتا، جبکہ ایسے رویے معاشرے میں منفی سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عامر خان کی فلم نے بھکاری کو دکاندار بنا دیا

رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ اصل توجہ معاشرتی مسائل اور ترقی پر ہونی چاہیے نہ کہ افراد کے ذاتی انتخاب پر۔ ان کے مطابق ہر فرد کو اپنے کام سے کام رکھنے کی عادت اپنانا چاہیے تاکہ معاشرے میں بہتر ماحول قائم ہو سکے۔یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

editor

Related Articles