ہرنائی میں کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق، 5 زخمی

ہرنائی میں کوئلہ کان میں گیس دھماکہ، 4 کان کن جاں بحق، 5 زخمی

بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں پی ایم ڈی سی کی کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

 اطلاعات کے مطابق شاہرگ میں واقع پی ایم ڈی سی کوئلہ کان میں اچانک گیس بھر گئی، جس کے بعد زوردار دھماکہ ہوادھماکے کے نتیجے میں کان کے اندر موجود متعدد کان کن پھنس گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔

 ایف سی اور انتظامیہ کا ریسکیو آپریشن

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فرنٹیئر کور (ایف سی) اور شہری انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، ایف سی کے جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا جبکہ جائے وقوعہ اور اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی سنبھال لیے گئے۔

 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے کان کے اندر سے 4 کان کنوں کی لاشیں نکال لیں،جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

5 زخمی کان کن ہسپتال منتقل

دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 5 کان کنوں کو بھی ریسکیو اہلکاروں نے کان سے بحفاظت باہر نکال لیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 حادثے کی وجوہات کی تحقیقات

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں جبکہ دھماکے کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، ابتدائی طور پر کان میں گیس کا جمع ہونا دھماکے کی وجہ بتایا گیا ہے۔

کوئلہ کانوں میں گیس کے اخراج اور دیگر حفاظتی خطرات کے باعث ماضی میں بھی کان کن حادثات کا شکار ہوتے رہے ہیں۔ شاہرگ میں پیش آنے والے تازہ واقعے کے بعد امدادی کارروائی مکمل کرنے کے ساتھ کان میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles