وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب انتخابات قریب ہوں تو اختلافی مسائل کو عوامی عدالت یعنی عوامی رائے کے ذریعے حل کرنا ہی اصل جمہوری سوچ ہے۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جو عناصر عوامی رائے کو نظر انداز کرکے قتل و غارت اور تشدد کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے عزائم کچھ اور ہیں وہ معاشرے میں انتشار پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، خارجی شہزاد کے ہوشربا انکشافات
انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں بعض مقامات پر سلامتی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور ان کی شہادت کے واقعات پیش آئے، جبکہ بعض جگہوں پر لاشوں کی بے حرمتی جیسے افسوسناک اقدامات بھی دیکھنے میں آئے۔
یہ طرز عمل اس بات کی واضح نشاندہی کرتا ہے کہ ایسے عناصر عوامی رائے کے راستے یعنی انتخابات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں اور وہ پرامن سیاسی عمل کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
اسوقت جب انتخابات قریب ھیں اختلافی مسائل کو عوام کی عدالت میں لے جانا عین جمہوری سوچ ھے۔ جو لوگ عوامی راۓ کی بجائے قتل و غارت کے ذریعے اپنی رائے و سوچ مسلط کرنا چاہتے ھیں انکے مقاصد کچھ اور ھیں ۔ جسطرح پولیس اور سیکورٹی کے عملے کو شہید کیا گیا اور لاشوں کی بے حرمتی کی گئی۔ اس سے…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 9, 2026

