نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج21 جون کو ہونے والے اہم علاقائی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اس اجلاس میں شرکت کے دوران اپنے ہم منصب وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے جن میں باہمی تعلقات، علاقائی تعاون اور مختلف سفارتی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
قاہرہ ایئرپورٹ پر پہنچنے پر مصری معاون وزیر خارجہ اور مصر میں تعینات پاکستان کے سفیر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر دونوں جانب سے خیرسگالی اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈار کا چینی وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ذرائع کے مطابق اس اجلاس کو خطے میں بڑھتے ہوئے سفارتی رابطوں کے تناظر میں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی صورتحال اور تعاون کے نئے امکانات پر غور کریں گے۔
اسحاق ڈار کی اس مصروف سفارتی سرگرمی کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کے تسلسل اور علاقائی روابط کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔.
Thank you my Dear Brother, Foreign Minister of Egypt Dr Badr Abdelatty, for hosting us by the Nile in beautiful Cairo City.
A wonderful evening with my brothers, Foreign Minister @HakanFidan of Türkiye and Foreign Minister Prince Faisal bin Farhan of Saudi Arabia.Grateful for… pic.twitter.com/7zdar3H2k3
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 20, 2026

