پشاور ، حسن خیل میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، 3 افراد کو بحفاظت نکال لیے گئے

پشاور ، حسن خیل میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری، 3 افراد کو بحفاظت نکال لیے گئے

پشاور کے علاقے حسن خیل میں پستوانہ ٹاپ کے قریب کوئلے کی کان بیٹھنے کے واقعے کے بعد پاک فوج کی امدادی و ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ ملبے تلے پھنسے 4 افراد میں سے 3 کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پستوانہ ٹاپ کے قریب کوئلے کی کان میں اچانک مٹی اور ملبہ گرنے کے باعث 4 افراد کان کے اندر پھنس گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج کے جوان فوری طور پر موقع پر پہنچے اور مقامی افراد کے ہمراہ ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے پاک فوج، ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد کی جانب سے مسلسل کوششیں جاری رہیں، جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے کان کا ملبہ انتہائی احتیاط سے ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور سول سیکرٹریٹ کے دفاتراچانک خالی کرا لیے گئے، وجہ کیا بنی؟

ملبے تلے پھنسے افراد تک رسائی کے لیے کان کے اندر موجود ملبہ ہٹانے اور راستہ بنانے کا کام بھی جاری رہا۔ طویل ریسکیو آپریشن کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے 4 میں سے 3 افراد کو بحفاظت کان سے باہر نکال لیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ مشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا اور متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں۔

Related Articles