شدید گرمی یا بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

شدید گرمی یا بارشیں؟ محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے 13 سے 15 اگست کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے 15 اگست کے دوران خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، نوشہرہ، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت دیگر علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجود، کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

محکمہ موسمیات کے مطابق 12 اور 13 اگست کو جنوبی اور جنوب مشرقی پنجاب کے علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے دوران کمزور درختوں، بجلی کے کھمبوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles