عوامی حقوق کی آڑ میں آزاد جموں و کشمیر میں انتشار کی سازش، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مکروہ چہرہ بے نقا ب۔
بغاوت ،پرتشدد کارروائیاں اوراسلحہ کا کھلا استعمال، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہےآزاد جموں وکشمیر پولیس نے پرتشدد کارروائیوں کیلئے اسلحہ لے جانے والے انتشاری کمیٹی کےعناصر کو گرفتارکر لیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ترساواسے کوٹلی اسلحہ لے جانے والے کالعدم انتشاری کمیٹی کے کارندوں کو ناکے پر رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیاگرفتارافراد نےانکشاف کیا کہ وہ انتشاری کمیٹی کے شرپسند سرغنہ امتیازاسلم کیلئے کام کر رہے تھے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق کالعدم کمیٹی کے گرفتارشرپسند علی نے کہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حکم تھا کہ جوبندہ کوٹلی سے دھرنے میں آئےگا وہ اپنے ساتھ اسلحہ لازمی لائے گاہم 3 سال سےکالعدم ایکشن کمیٹی کے رکن ہیں لیکن اب میرا اس انتشاری کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، گرفتارعلی نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی نوجوانوں کو آٹا، چینی اوربجلی کے نام پر گمراہ کررہی ہے جبکہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
گرفتار شرپسند کا کہنا تھا کہ دھرنے میں جتنے بھی لوگ ہیں ان میں سے سب کے پاس چھوٹا،بڑا اسلحہ موجود ہے، عوامی حقوق کے نام پر انتشار پھیلانے والی کالعدم ایکشن کمیٹی کا مذموم ایجنڈا اب کھل کر عوام کے سامنے آ چکا ہے مذموم عزائم سامنے آنے کے بعد عوام بیرونی ایماء پر چلنے والی اس انتشاری تحریک کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں۔