کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم سرغنوں کا متنفر ہو کر لاتعلقی کا اعلان

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم سرغنوں کا متنفر ہو کر لاتعلقی کا اعلان

اصل حقائق اور پے در پے پرتشدد کارروائیوں کے سامنے آنے کے بعد، بیرونی ایماء پر آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے والی اس کالعدم تنظیم کے اپنے اراکین بھی شدید مایوسی کا شکار ہو کر اس سے الگ ہو رہے ہیں۔

کمیٹی کے مرکزی اراکین فیصل گیلانی اور خواجہ انیس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے تنظیم سے مکمل اعلانِ لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور آزاد جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اس انتشاری ٹولے کو مسترد کرنے کی اپیل کی ہے۔

مرکزی کارکن فیصل گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی اب عوامی حقوق کے مشن سے پیچھے ہٹ چکی ہے اور بیرونی شرپسند عناصر کے ایجنڈے پر کاربند ہے،میں کسی ایسی تحریک کا حصہ نہیں رہ سکتا جو ملک دشمن عناصر کی ایما پر نوجوانوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کرے۔

نیلم سے تعلق رکھنے والے رکن خواجہ انیس نے انکشاف کیا کہ عوامی حقوق کے نام پر شروع ہونے والی تحریک نے ریاست اور اداروں کے خلاف اپنی حدود پار کر دی ہیں، اور پاکستان یا ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی قسم کا بیان ناقابلِ برداشت ہے۔ میں کشمیری نوجوانوں سے اس کالعدم کمیٹی سے دور رہنے کی اپیل کرتا ہوں اور واضح طور پر اس ملک دشمن جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں :میرپور کے تاجروں کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان، پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

کالعدم کمیٹی کے ان مرکزی اراکین کی طرف سے دیے جانے والے پیغام سے شرپسند ٹولے کا انتشاری ایجنڈا اب پوری طرح کھل کر سامنے آگیا ہے۔ تنظیم کے اپنے کلیدی کارندے بھی پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بنے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے خود کو الگ کر رہے ہیں، جس کے بعد اب اس انتشاری تنظیم کی رہی سہی عوامی حمایت بھی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔

حقائق کے سامنے آنے کے بعد اب اس تحریک کے اپنے ہی ممبران شدید متنفر ہو کر یکے بعد دیگرے کنارہ کش ہو رہے ہیں۔ بلال شیخ، رضوان کرامت، افتخار محمود، انجم زمان، امجد علی خان ایڈووکیٹ اور فیصل جمیل کشمیری بھی اس سے پہلے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، اب نچلے درجے کے متحرک کارندوں نے بھی اس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

ان شرپسندوں کی اصل حقیقت عیاں ہونے کے بعد آزاد کشمیر کے باشعور عوام اب دشمن کے ان مہروں کے ملک دشمن مقاصد کو خود ناکام بنا رہے ہیں۔ عوامی حقوق کی آڑ میں بیرونی ایماء پر سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے والے ان شرپسند عناصر کو فوری طور پر قانون کی گرفت میں لا کر سخت ترین قانونی کارروائی کی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles