کالعدم انتشاری کمیٹی کے سرغنہ عمر نذیر کی علاقے میں ناکہ بندی اور فائرنگ کے ذریعے دہشت پھیلانے کی مذموم سازش بے نقاب ، ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
5 جون 2026 کو کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی گاڑیوں پر پھرتے اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی،وائرل ویڈیو میں کالعدم کمیٹی کے عمر نذیر کو گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔
کالعدم کمیٹی کے کارندے عید گاہ اور کھائی گلہ کے درمیان ناکہ بندی اور فائرنگ کرتے بھی نظر آ رہے ہیں،کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سرغنہ عمر نذیر کی مسلح محافظوں کے حصار میں نقل و حرکت نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ آزاد کشمیر میں شرپسندی کیلئے کالعدم تنظیم کو مہنگی گاڑیاں اور اسلحہ کون فراہم کر رہا ہے؟ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے سرغنوں کا مسلح پروٹوکول اور مہنگی گاڑیوں کا استعمال عوامی حقوق بیانیے کے منافی ہے۔
سوال یہ ہے کہ حقوق نہ ملنے کا راگ الاپنے والی کالعدم تنظیم اتنے وسیع سکیورٹی انتظامات اور قافلوں کے اخراجات کہاں سے پورے کر رہی ہے؟ ماہرین ،یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس کالعدم انتشاری کمیٹی کو تمام تر سہولیات اور رقوم بیرونی سہولت کاری میں مل رہی ہیں۔