جیو نیوز نے 10 محرم کو نشر ہونے والے دستاویزی پروگرام سفرِ عشق کے دوران پیش آنے والی غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے باضابطہ معذرت جاری کی ہے۔
جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگرام میں عراق اور بعض دیگر مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں محدود تعداد میں افراد کی جانب سے ادا کی جانے والی چند رسومات کی عکاسی شامل تھی۔
ادارے کے مطابق یہ مناظر محض مقامی رسومات کی عکاسی کے طور پر پیش کیے گئے تھے اور ان کا مقصد کسی بھی مذہبی نقطۂ نظر کی نمائندگی، تائید یا فروغ دینا ہرگز نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں :شاباش جیو نیوز، پیمرا کے حکم نامے کی مکمل تعمیل، یوٹیوب، سوشل میڈیا سمیت ملک بھر میں نشریات بند
جیو نیوز نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ مواد نہ تو ادارے نے خود تیار کیا تھا اور نہ ہی اس کی نشریات کسی جان بوجھ کر اختیار کیے گئے مؤقف یا ایجنڈے کے تحت کی گئی تھیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیو نیوز مسلم دنیا میں وسیع پیمانے پر تسلیم شدہ عقائد اور مذہبی حساسیت کے احترام کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے، اور اس نوعیت کے مناظر ادارے کے سرکاری مؤقف یا ادارتی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتے۔
ادارے نے بتایا کہ متعلقہ مواد کو فوری طور پر نشر ہونے کے بعد ہٹا دیا گیا اور اندرونی سطح پر اس میں ملوث ذمہ داران کے خلاف کارروائی بھی کی گئی اس کے ساتھ ہی عوامی ردعمل کے سامنے آنے سے قبل ہی وضاحت اور معذرت جاری کر دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :پیمرا حکم نامے کے بعد جیو نیوز کی سوشل میڈیا مختلف پلیٹ فارمز پر نشریات بند ہونا شروع
جیو نیوز نے اپنے ناظرین سے کسی بھی ممکنہ تکلیف پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ آئندہ ایسے معاملات سے بچنے کے لیے ادارتی نگرانی اور مواد کی جانچ کے نظام کو مزید مؤثر بنا رہا ہے اور مذہبی احترام کے اعلیٰ ترین اصولوں کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
The suspension of @geonews_urdu’s transmission should not have happened. As the country’s media regulator, PEMRA should have first given the accused party an opportunity to be heard before taking such a harsh decision.
It is deeply concerning to see a regulator acting like an… pic.twitter.com/zbJmq4lUi5— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) June 28, 2026

