فیفا ورلڈ کپ 2026: کینیڈا نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026: کینیڈا نے تاریخ رقم کر دی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے مشترکہ میزبان کینیڈا نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0-1 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں جنوبی افریقا کی ٹیم نے بہتر کھیل پیش کیا اور وقفے وقفے سے کینیڈا کے گول پر کئی حملے کیے تاہم وہ کوئی بھی موقع گول میں تبدیل نہ کر سکی۔

دوسری جانب کینیڈا نے بھی پہلے ہاف میں برتری حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن دونوں ٹیموں کے دفاع نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جس کے باعث پہلے ہاف کا اختتام بغیر کسی گول کے ہوا۔

 یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈکپ : آسٹریا کی 72سال میں پہلی بار ناک آؤٹ راؤنڈ میں رسائی ، ایران ایونٹ سے باہر

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے کھیل کی رفتار تیز کی اور ایک دوسرے کے گول پر حملے کیے تاہم مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی۔

اسٹیفن اسٹاکیولو نے گیند کو جنوبی افریقا کے جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی اور کینیڈا نے تاریخی کامیابی اپنے نام کر لی۔

اس فتح کے ساتھ کینیڈا نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ راؤنڈ آف 16 میں کینیڈین ٹیم کا مقابلہ نیدرلینڈز یا مراکش سے ہوگا۔

editor

Related Articles