دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں پاکستانی سرکاری اسکول شامل

دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں پاکستانی سرکاری اسکول شامل

سندھ کے شہر حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں جگہ بنا لی ہے۔

ٹی فور ایجوکیشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026 کے لیے گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین کو کمیونٹی کولیبریشن کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بغیر لائسنس اور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بڑا ایکشن، گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند

یہ عالمی ایوارڈ ان اسکولوں کو دیا جاتا ہے جو تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، طلبہ کی فلاح و بہبود اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے نمایاں خدمات انجام دیتے ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں اسکول اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں، تاہم صرف چند ادارے ہی فائنل مرحلے تک پہنچ پاتے ہیں۔

رواں سال پاکستان کے صرف دو تعلیمی ادارے اس باوقار اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے ہیں، جن میں پنجاب کا ایک نجی اسکول اور سندھ کا یہ سرکاری اسکول شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یونیورسٹی آف لاہور نے ہائیر ایجوکیشن سیکٹر میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اس کامیابی پر اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، والدین اور مقامی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک اسکول کی کامیابی نہیں بلکہ سندھ کے تعلیمی نظام، سرکاری اسکولوں اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر اعزاز ہے۔

ماہرین تعلیم کے مطابق اس کامیابی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اگر سرکاری تعلیمی اداروں کو مناسب سہولیات، مؤثر قیادت اور کمیونٹی کا تعاون حاصل ہو تو وہ بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکتے ہیں۔

editor

Related Articles