مشہور لگژری گھڑی ساز کمپنی جیکب اینڈ کو نے ایک ایسی شاہکار گھڑی پیش کی ہے جس کی قیمت 6 لاکھ 93 ہزار ڈالر تقریباً 19 کروڑ 19 لاکھ 67 ہزار پاکستانی روپےہے۔ یہ گھڑی صرف ایک نمونے کے طور پر تیار کی گئی ہے اور اس کی سب سے خاص بات اس کا بیلنس وہیل ہے، جس پر براہ راست 54 سفید ہیرے جڑے گئے ہیں۔
ہیرے اور پیسٹل رنگ کے قیمتی پتھروں سے سجی منفرد فلائنگ ٹوربیلن گھڑی۔’Brilliant Flying Tourbillon Baguette Pastel Arlequino‘ نامی اس گھڑی کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ جدید گھڑی سازی میں ہیرے جڑے بیلنس وہیل کی پہلی مثال ہے۔
بیلنس وہیل مکینیکل گھڑی کے اس حصے کو کہا جاتا ہے جو گھڑی کی رفتار اور وقت کی درستگی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس گھڑی میں یہ حصہ 3 ہرٹز کی رفتار سے حرکت کرتا ہے، جبکہ ساتھ موجود فلائنگ ٹوربیلن ایک منٹ میں ایک چکر مکمل کرتا ہے۔
گھڑی کا کیس 18 قیراط سفید سونے سے بنایا گیا ہے اور اس کا قطر 42 ملی میٹر ہے۔ کیس، ڈائل، کراؤن اور بکل پر مجموعی طور پر 366 پیسٹل رنگ کے سفائرز لگائے گئے ہیں۔ مختلف رنگوں کے یہ جواہرات سبز، نیلے، لیونڈر اور گلابی رنگوں میں ایک منفرد آرائشی ڈیزائن بناتے ہیں۔
اس کے اندر جیکب اینڈ کو کا نیا جے سہ ایف اے 02 خودکار مکینیکل موومنٹ موجود ہے، جس میں مائیکرو روٹر، فلائنگ ٹوربیلن اور 72 گھنٹے کا پاور ریزرو شامل ہے۔ موومنٹ کے پلوں پر مزید 234 سفید ہیرے جڑے گئے ہیں۔ یہ گھڑی صرف ایک ہی ٹکڑے میں تیار کی گئی ہے اور اس کی قیمت 6 لاکھ 93 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے۔