فرح سعدیہ کا آج کی نسل کے والدین کو قصوروار ٹھہرانے پر سخت ردعمل

فرح سعدیہ کا آج کی نسل کے والدین کو قصوروار ٹھہرانے پر سخت ردعمل

پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اور میزبان فرح سعدیہ نے والدین اور اولاد کے درمیان تعلقات کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس بیان کو لے کر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔

فرح سعدیہ کئی دہائیوں سے شوبز سے وابستہ ہیں۔ وہ اداکاری اور میزبانی کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ طلاق کے بعد انہوں نے اپنے دو بیٹوں کی پرورش بھی خود کی۔

ایک ویڈیو میں فرح سعدیہ نے کہا کہ آج کل یہ رجحان بڑھ رہا ہے کہ لوگ اپنی زندگی کے مسائل اور بچپن کے تجربات کا ذمہ دار والدین کو ٹھہراتے ہیں۔ ان کے مطابق والدین ہر معاملے میں غلط نہیں ہوتے اور انسان کو اپنی زندگی کے فیصلوں اور رویے کی ذمہ داری بھی قبول کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق ٹی وی اینکر بن گئے بادشاہ، یوگنڈا میں نئی شاہی حکمرانی کا آغاز

انہوں نے مزید کہا کہ والدین میں بھی ذہنی صحت سے متعلق مسائل ہوسکتے ہیں، جن کے اثرات ان کے رویے پر پڑ سکتے ہیں اور بعض اوقات ان کا رویہ بچوں کے لیے تکلیف دہ بن سکتا ہے۔

فرح سعدیہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شخص ہر مسئلے کا الزام دوسروں، خصوصاً اپنے والدین، پر ڈالتا رہے اور اپنی ذمہ داری قبول نہ کرے تو اس کے رویے میں خود پسندی کی خصوصیات پیدا ہوسکتی ہیں۔

ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی رائے تقسیم ہوگئی۔ کچھ لوگوں نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض صارفین نے کہا کہ والدین کے نام پر بچوں کے حقیقی تکلیف دہ تجربات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اسٹارز کی بیٹی کا سادہ انداز، سڑک کنارے آرٹ بیچنا شروع کردیا

ایک صارف نے فرح سعدیہ کے مؤقف سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا دفاع کرنے کے بجائے خود پسندی کی اصطلاح اور اس کے حقیقی معنی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے ان کی بات سے اتفاق کیا، جبکہ بعض نے اپنی زندگی کے تجربات شیئر کرتے ہوئے والدین کے سخت رویے کے اثرات کا ذکر کیا۔

سوشل میڈیا پر ہونے والی یہ بحث اس سوال کو دوبارہ سامنے لے آئی ہے کہ اولاد کو اپنے بچپن کے تلخ تجربات بیان کرنے اور والدین کے احترام کے درمیان توازن کس طرح قائم کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles