سابق ٹی وی اینکر بن گئے بادشاہ، یوگنڈا میں نئی شاہی حکمرانی کا آغاز

سابق ٹی وی اینکر بن گئے بادشاہ، یوگنڈا میں نئی شاہی حکمرانی کا آغاز

یوگنڈا کی تورو سلطنت میں سابق ٹی وی صحافی اور شہزادے ایڈورڈ روکیڈی کیجانانگوما کو نیا بادشاہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے تخت سنبھالنے کے بعد ایڈورڈ روکیڈی نیابونگو اول کا شاہی نام اختیار کیا۔ ان کی عمر 56 سال ہے اور وہ کئی برس تک یوگنڈا کے سرکاری نشریاتی ادارے میں نیوز اینکر اور ایڈیٹر کے طور پر کام کرتے رہے۔  ایڈورڈ کا انتخاب شاہی بابیٹو قبیلے کی 21 رکنی جانشینی کمیٹی نے کیا، جبکہ تورو سپریم کونسل نے بھی ان کے انتخاب کی توثیق کی۔

یہ بھی پڑھیں:ایک کروڑ روپے فیس اور زندگی کھیتوں میں! ورمونٹ کے منفرد اسکول

وہ اپنے کزن اور سابق بادشاہ اوّیو نییمبا کے بعد تخت پر بیٹھے ہیں، جو 27 اگست 2026 کو 34 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ اوّیو نے صرف 3 سال کی عمر میں 1995 میں بادشاہت سنبھالی تھی۔

ایڈورڈ کی تاج پوشی فورٹ پورٹل میں روایتی رسومات کے ساتھ ہوئی، جس میں شاہی روایات کے تحت مختلف تقریبات اور علامتی جنگی رسم بھی شامل تھی۔

تاہم شاہی خاندان میں جانشینی کے معاملے پر اختلاف بھی سامنے آیا۔ مرحوم بادشاہ کی والدہ ملکہ کیمیگیسا اور بعض رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ اوّیو نے اپنی وصیت میں اپنے کم عمر بیٹے کو جانشین قرار دیا تھا۔ دوسری جانب بابیٹو قبیلے کا مؤقف ہے کہ اس بچے کو باقاعدہ طور پر قبیلے کے سامنے جانشین کے طور پر پیش نہیں کیا گیا، اس لیے نئے بادشاہ کا انتخاب روایتی طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔

editor

Related Articles