سہیل آفریدی کے خلاف دہشت گردوں کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

سہیل آفریدی کے خلاف دہشت گردوں کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے معاملے میں قانون کو حرکت میں آنا چاہیے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ آئین میں ایمرجنسی کے حوالے سے کوئی مخصوص ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں، جن کی بنیاد پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

وزیر مملکت نے دعویٰ کیا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں لگتا کہ سہیل آفریدی کسی شاہی مہمان خانے میں موجود ہیں، تاہم وہ کسی مہمان خانے میں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیرسٹر عقیل ملک نے 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے کہا کہ اس پر تاحال باضابطہ طور پر کام شروع نہیں ہوا۔

editor

Related Articles