وائی ایس ایل کے پہلے پاکستانی اسٹور کی تقریب میں ہانیہ عامر کامنفرد انداز وائرل

وائی ایس ایل کے پہلے پاکستانی اسٹور کی تقریب میں ہانیہ عامر  کامنفرد انداز وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے لاہور میں لگژری برانڈ وائی ایس ایل (YSL) کے پہلے اسٹور کی افتتاحی تقریب میں اپنی شاندار شرکت سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

تقریب میں شوبز انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی، تاہم ہانیہ عامر اپنے منفرد انداز اور دلکش شخصیت کے باعث تقریب کا مرکزِ نگاہ بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :ڈاکٹر ازقا سہیل عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا اسٹائلش وائے ایس ایل(YSL) لباس زیب تن کیا، جسے قدرتی میک اپ اور ویٹ ہیئر لک کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ ان کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو بے حد پسند آیا۔تقریب سے ہانیہ عامر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح ان کے فیشن سینس اور منفرد انداز کی تعریف کر رہے ہیں۔

ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز فلم جنان سے کیا تھا، جس کے بعد متعدد کامیاب ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اپنی منفرد شخصیت، سادگی اور بے ساختہ انداز کی وجہ سے وہ نوجوانوں میں خاصی مقبول ہیں۔

editor

Related Articles