ڈاکٹر ازکیٰ سہیل عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازکیٰ سہیل عالمی مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر ازکیٰ سہیل کو مس سپرانیشنل پاکستان 2026 منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ رواں سال پولینڈ میں ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس سپرانیشنل 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

مس سپرانیشنل دنیا کے پانچ بڑے بین الاقوامی بیوٹی پیجنٹس میں شمار کیا جاتا ہے، جہاں مختلف ممالک کی امیدوار اپنے ملک کی ثقافت، روایات، سماجی خدمات اور صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :دلجیت دوسانجھ کی فلم ستلج پابندی کےباوجود گوردواروں میں دکھائی جانے لگی

ڈاکٹر ازکیٰ سہیل پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر اور ایس تھیٹک پریکٹیشنر ہیں۔ وہ برطانیہ میں شعبہ طب سے وابستہ ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔وہ لندن میں قائم فلاحی تنظیم اڈانا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی ہیں۔ یہ تنظیم خواتین اور بچیوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں پر کام کرتی ہے۔

ڈاکٹر ازکیٰ سہیل کا کہنا ہے کہ سماجی خدمت ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے اور وہ خواتین کے لیے بہتر مواقع پیدا کرنے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :رنگ و نسل پر تبصرہ مہنگا پڑ گیا، امیتابھ بچن کو شدید تنقید کا سامنا

انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی والدہ کی جدوجہد سے ہمیشہ حوصلہ ملا۔ ان کے مطابق، ان کی والدہ کا تعلق پنجاب کے شہر ملکوال کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تھا، لیکن انہوں نے محنت، تعلیم اور عزم کے ذریعے برطانیہ میں کالج پرنسپل کا مقام حاصل کیا۔

ڈاکٹر ازکیٰ سہیل کا کہنا ہے کہ عالمی مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، جہاں وہ ملکی ثقافت، روایات، اقدار اور پاکستانی خواتین کی صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کریں گی۔ یہ ان کی کسی بھی بین الاقوامی بیوٹی پیجنٹ میں پہلی شرکت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :احسن خان کے والد انتقال کر گئے،احسن خان کا جذباتی پیغام وائرل

مس پاکستان آرگنائزیشن کی صدر سونیا احمد نے ڈاکٹر ازکیٰ سہیل کو اس کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مس سپرانیشنل دنیا کے معتبر ترین مقابلوں میں شامل ہے، جبکہ ڈاکٹر ازقا اس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی تیسری امیدوار ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر ازکیٰ سہیل اپنی صلاحیتوں، اعتماد اور شخصیت کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کریں گی اور نمایاں کامیابی حاصل کریں گی۔

editor

Related Articles