کون سے علاقوں میں کتنے گھنٹے بجلی بند رہے گی؟

کون سے علاقوں میں کتنے گھنٹے بجلی بند رہے گی؟

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مرمت اور معمول کی ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث بدھ کے روز اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے مختلف علاقوں میں شیڈول کے تحت بجلی کی فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد سرکل میں ٹرامڑی، لہتراڑ، آئی ایس آئی، چھٹہ اور ریہڑہ فیڈرز سے منسلک علاقوں میں صبح 5 بجے سے صبح 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

راولپنڈی کینٹ سرکل میں غازان خان فیڈر سے وابستہ علاقوں میں صبح 5 بجے سے 10 بجے تک جبکہ کمبیلی صادق فیڈر سے منسلک علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

اٹک سرکل میں واہ جنرل ہسپتال فیڈر سے بجلی کی سپلائی صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بند رکھی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 30  سالہ تاریخ میں پہلی بار بڑا فیصلہ، افسران کی مفت بجلی ختم

جہلم سرکل میں سٹی ہاؤسنگ، سنگھوئی، صفدر شہید، نتھوالہ، لنگرپور، سائیلہ، پکھوال اور ایف-9 (چک دولت) فیڈرز سے منسلک صارفین صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی سے محروم رہیں گے۔

اسی طرح چکوال سرکل میں خانپور، جھنڈ خان زادہ، عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور اور سی ڈبلیو او فیڈرز سے وابستہ علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

ترجمان کے مطابق جی ایس او سرکل میں بھی مختلف 132 کے وی ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں 132 کے وی اے ڈبلیو سی، ایچ ایم سی ٹیکسلا اور سنگجانی برہان لائنوں پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جبکہ 132 کے وی چکوال، بھگوال، تلہ گنگ، کہوٹہ سٹی، پلندری اور نیو واہ، بہترمور لائنوں سمیت متعلقہ ارتھ سوئچز پر صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کام جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دو سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بڑی خبر

آئیسکو نے صارفین سے عارضی تکلیف پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مرمتی کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی شیڈول سے قبل بحال کر دی جائے گی۔

Related Articles