سونے نے پھر اڑان بھر لی، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے نے پھر اڑان بھر لی، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں نے ایک بار پھر نئی بلندیاں چھو لیں جس کے بعد مقامی گولڈ مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار روپے مقرر کی گئی۔ سونے کی قیمتوں میں اس نمایاں اضافے نے زیورات خریدنے والوں اور شادی بیاہ کی تیاری کرنے والے خاندانوں کے اخراجات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 219 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 396 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جس سے قیمتی دھاتوں کی مجموعی مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کا بل کب آئے گا؟ حکومت نے صارفین کے لیے نیا شیڈول جاری کر دیا

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی اونس سونا 47 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 68 ڈالر پر پہنچ گیا۔ عالمی سطح پر یہ اضافہ سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہوئے خریداری بڑھانے کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال، خام تیل کی بلند قیمتیں اور امریکی ڈالر کی نقل و حرکت سونے کی قیمتوں کو مسلسل سہارا دے رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی حالات میں بہتری نہ آئی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان موجود ہے۔

editor

Related Articles