آپریشن شعبان جاری، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا سیکیورٹی فورسز کا عزم

آپریشن شعبان جاری، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا سیکیورٹی فورسز کا عزم

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گرد عناصر کے خلاف آپریشن شعبان بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کا مقصد ملک میں امن و امان کو یقینی بنانا اور دہشت گرد نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ ریاستی ادارے ملک دشمن عناصر کے خاتمے اور عوام کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں ’آپریشن شعبان‘ جاری، مجموعی طور پر ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے 123 دہشتگرد ہلاک

حکام کے مطابق آپریشن شعبان کے دوران سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں، جہاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کارروائیوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ ان کے نیٹ ورک کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

بلوچستان کے عوام نے  بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ،ملک میں قیام امن کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر قربانیاں دیں گے اور دہشتگردوں کا خاتمہ کریں گے ۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اسی عزم کے ساتھ جاری رہیں گی، کیونکہ ملک میں امن کے قیام کے لیے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردوں کو چھپنے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں دی جائے گی اور امن دشمن عناصر کا تعاقب آخری حد تک جاری رکھا جائے گا۔ قوم کے تحفظ اور ملکی سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز اپنے مشن پر ثابت قدم ہیں۔

editor

Related Articles