امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فورسز نے مسلسل گیارہویں رات بھی ایران میں فوجی اہداف کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ کا ایران پر مسلسل نویں روز حملہ ، مختلف شہروں میں دھماکے
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی شہر تبریز کے مغربی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ جنوبی ایران کے سیریک کے اطراف میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تازہ حملوں کے بعد دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ فضائی خطرے کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔
CENTCOM forces began striking military targets in Iran at 7 p.m. ET today for the 11th consecutive night. The strikes are designed to continue degrading Iran's ability to threaten commercial shipping in the Strait of Hormuz.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 21, 2026

