پی ٹی اے کا کروڑوں موبائل صارفین کے لیے بڑا اقدام ، نئی سہولت متعارف

پی ٹی اے کا کروڑوں موبائل صارفین کے لیے بڑا اقدام ، نئی سہولت متعارف

پاکستان کے کروڑوں موبائل فون صارفین کیلئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اہم سہولت متعارف کرا دی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے موبائل صارفین کی آگہی اور ٹیرف کی شفافیت کے اپنے جاری اقدامات کے ایک حصے کے طور پر،  پی ٹی اے کی آفیشل ویب سائٹ کے “صارفین کی آگاہی سیکشن کو مزید بہتر بناتے ہوئے اس میں سیکشن کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے ۔

اس اضافے کا مقصد ٹیلی کام صارفین کو ٹیرف سے متعلق معلومات اور قیمتوں کے رجحانات تک بہتر رسائی حاصل ہو۔

اس اقدام کے تحت، پی ٹی اے نے تمام پاکستان میں کام کرنے والی تمام سیلولر فون کمپنیوں کے صارفین کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست 15 “ہائبرڈ” اور ڈیٹا بنڈلز کی قیمتیں جامع اور صارف دوست انداز میں پیش کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خبردار ! موبائل کی ایک پوشیدہ سیٹنگ آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے

پی ٹی اے کے اس ڈسپلے میں موجودہ قیمتوں پر مشتمل تازہ ترین ٹیرف شیٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس معلومات میں پیکیج کے لحاظ سے سہ ماہی قیمتیں، سالانہ اضافے کی شرح، پیکیج کی مدت استعمال اور آپریٹرز کی طرف سے پیش کردہ مراعات شامل ہیں، تاکہ صارفین مختلف ٹیلی کام پیکیجز کا موثر طریقے سے موازنہ اور انتخاب کر سکیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو درست، شفاف اور بروقت معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی ضرورت اور بجٹ کے مطابق بہترین موبائل پیکیج کا انتخاب کر سکیں ، نئی سہولت سے ٹیلی کام کمپنیوں کے مختلف پیکیجز، ان کی قیمتوں، مدت، مراعات اور قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیوں کا موازنہ ایک ہی جگہ پر ممکن ہوگا، جس سے صارفین کو بہتر اور باخبر فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles