امریکی لینڈ آرٹسٹ جم ڈینیون نے متحدہ عرب امارات کے فاہد آئی لینڈ پر ریت سے ایک شاندار آرٹ ورک تخلیق کیا ہے، اس لینڈ آرٹ اپنی وسعت اور منفرد ڈیزائن کے باعث عالمی توجہ حاصل کر لی۔
تقریباً 1 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلے اس فن پارے میں 448 ریت کے اہرام 19 ہم مرکز دائروں کی شکل میں ترتیب دیے گئے ہیں، جو صحرا میں ایک دیوہیکل منڈالا کا منظر پیش کرتے ہیں۔
رات کے وقت اس لینڈ آرٹ کو مزید دلکش بنانے کے لیے ایک ہزار سے زائد شمسی توانائی سے چلنے والی لالٹینیں روشن کی جاتی ہیں، جن کی روشنی پورے ڈیزائن کو منفرد اور مسحور کن منظر میں بدل دیتی ہے۔
جم ڈینیون بڑے پیمانے پر لینڈ آرٹ تخلیق کرنے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی ہے، جو دنیا کی سب سے بڑی ریت کی ڈرائنگ ’’لینڈ آرٹ ‘‘بنانے پر قائم ہوا۔ انہوں نے امریکی ریاست نیواڈا کے بلیک راک ڈیزرٹ میں تقریباً 486 کلومیٹر طویل منڈالا تخلیق کیا تھا، جو 1,856 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط تھا۔