مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی،فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جبکہ فورسز نے دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران متعدد دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سہولت کاروں کے علاوہ مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن شعبان جاری، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا سیکیورٹی فورسز کا عزم

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن و امان کے قیام تک دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles