پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھارت کی موجودہ صورتحال پر سخت تنقید کرتے ہوئے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ آج کے دور میں لڑکیوں کے مقابلے میں گائے زیادہ محفوظ ہیں، جبکہ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئین کا تحفظ نہ کیا گیا تو پورا ملک جموں و کشمیر جیسی صورتحال سے دوچار ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت میں وزیر تعلیم کے استعفے کا مطالبہ، کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ مارچ پر پولیس کا لاٹھی چارج
سابق وزیراعلیٰ جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ آئینی اقدار، شہری آزادیوں اور بنیادی حقوق کا تحفظ انتہائی ضروری ہے، بصورت دیگر ملک ایک ایسی جگہ تبدیل ہو سکتا ہے جہاں عوام خود کو پابندیوں میں محسوس کریں گے۔
محبوبہ مفتی نے مقبوضہ کشمیر کے حالات کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے حالات سے سبق لینے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر آئینی اصولوں کو کمزور کیا گیا تو اس کے اثرات پورے ملک پر پڑ سکتے ہیں۔
VIDEO | Delhi: “Cows better protected than girls these days; entire nation will turn into ‘open jail’ like J&K if Constitution not safeguarded”, says PDP Chief Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti).
(Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/xUkPUrXt8j
— Press Trust of India (@PTI_News) July 23, 2026


