مستونگ میں آپریشن العزم کا آغاز ، سیکیورٹی فورسز کی فیصلہ کن کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں آپریشن العزم کا آغاز ، سیکیورٹی فورسز کی فیصلہ کن کارروائیوں میں 15 دہشتگرد ہلاک

 سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مصدقہ انٹیلی جنس  اطلاعات کی بنیا د پر آپریشن العزم کا آغاز کیا ہے ، جس میں مربوط فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

سییکیورٹی فورسز کی ان کارروائیوں میں 15 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں ، ان کارروائیوں سے  فتنہ الہندوستان کے  دہشت گرد نیٹ ورک کو بڑا نقصان پہنچا ہے ، سیکیورٹی فورسز نے  دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی قبضے میں لے لیے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فورسز کی شدید اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور فتنہ الہندوستان  کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

editor

Related Articles