واٹس ایپ اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے کیسے محفوظ رکھیں؟ پی ٹی اے کی اہم ہدایات جاری

واٹس ایپ اکاؤنٹ کو سائبر فراڈ سے کیسے محفوظ رکھیں؟ پی ٹی اے کی اہم ہدایات جاری

سائبر جرائم میں اضافے کے ساتھ واٹس ایپ صارفین کو ہیکرز اور آن لائن فراڈ کرنے والے عناصر کی جانب سے مسلسل خطرات کا سامنا ہے۔ ماہرین کے مطابق واٹس ایپ اکاؤنٹس کو نشانہ بنا کر نہ صرف ذاتی معلومات چرائی جاتی ہیں بلکہ مالی فراڈ کی وارداتیں بھی کی جاتی ہیں جس کے پیش نظر صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آئی فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کا نیا کلاؤڈ بیک اپ فیچر تیار

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو سائبر فراڈ سے بچانے کے لیے آگاہی مہم کے تحت متعدد اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق صرف چند آسان حفاظتی اقدامات اختیار کرکے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ہیکنگ اور مالی نقصان سے بڑی حد تک محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :کیا بغیر میسج کیے پتا چل سکتا ہے کہ آپ بلاک ہیں؟ واٹس ایپ کا نیا فیچر

ماہرین کے مطابق سب سے پہلے واٹس ایپ میں سیکیورٹی نوٹیفکیشن کا فیچر فعال کرنا چاہیے۔ اس کے لیے واٹس ایپ کھول کر سیٹنگز میں جائیں، پھر اکاؤنٹ اور اس کے بعد سیکیورٹی نوٹیفکیشن کے آپشن میں جا کر شو سیکیورٹی نوٹیفکیشن کو آن کر دیں۔ اس فیچر کی بدولت اگر اکاؤنٹ کی سیکیورٹی سے متعلق کوئی غیر معمولی تبدیلی ہوتی ہے تو صارف کو فوری اطلاع موصول ہو جاتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :اب فون نمبر شیئر کیے بغیر بھی رابطہ ممکن ، واٹس ایپ کا نیا یوزرنیم فیچر متعارف کرانے کااعلان

پی ٹی اے نے صارفین کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کے ساتھ ایک محفوظ اور فعال ای میل ایڈریس ضرور منسلک کریں۔ اگر کسی وجہ سے اکاؤنٹ تک رسائی ختم ہو جائے یا ہیکنگ کی کوشش کی جائے تو یہی ای میل اکاؤنٹ کی بازیابی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

editor

Related Articles