چین نے ایران سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

چین نے ایران سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد کر دیا

چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے متعلق دعوے کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بیجنگ ایران کے ساتھ اپنی اسٹرٹیجک شراکت داری برقرار رکھے گا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست نہیں کہ چینی قیادت نے ایران سے متعلق ان کے مؤقف کی توثیق کی یا ایران کو اسلحہ فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چینی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اور ایران جامع اسٹرٹیجک شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر استوار ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران مذاکرات میں سنجیدہ، معاہدے کے لیے تیار نہیں ، امریکی صدر

انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی سلامتی اور جائز حقوق کی حمایت کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ حمایت جاری رہے گی۔

چینی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ چین ایران کو ہتھیار فراہم نہیں کرے گا اور چینی کمپنیاں بھی ایران کو اسلحہ فروخت نہیں کریں گی۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا ،عباس عراقچی

تجزیہ کاروں کے مطابق چین کا یہ مؤقف ظاہر کرتا ہے کہ بیجنگ ایران کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، جبکہ وہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل پر زور دے رہا ہے۔

editor

Related Articles