ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش،ندی نالوں میں طغیانی،ہنگامی الرٹ جاری

ملک کے مختلف حصوں میں موسلا دھار بارش،ندی نالوں میں طغیانی،ہنگامی الرٹ جاری

لاہور،ڈی جی خان ، کے پی کے سمیت ملک کے مختلف حصوں میں میں بارش ، موسم خوشگوار ہو گیا ، لاہور میں درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ کیا کیا ، محکمہ موسمیات نے آئند چند روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، این ڈی ایم نے الرٹ جاری کر دیا۔

ڈی جی خان میں موسلا ھار بارش کے بعد پانی آبادی میں داخل ہو گیا ، لو نقل مکانی کرنے مجبور ، طوفانی بارشوں کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ قومی ادارہ برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کر دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی  

لاہور میں صبح سے وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے شدید گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا۔ گلبرگ، جوہر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، ڈیفنس، مال روڈ، لکشمی چوک، مغل پورہ، شادمان، نشتر ٹاؤن، کینٹ اور شہر کے دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث لاہور کا درجہ حرارت کم ہو کر 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران بھی لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں مزید بارشوں اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع، جن میں پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال اور کوہاٹ شامل ہیں میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :مسلسل بارشیں ، ناران ،مانسہرہ میں سیاحوں کو سفر کرنے سے گریز کی ہدایت

این ڈی ایم اے نے جاری کردہ الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا خطرہ موجود ہے۔ ادارے نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور متعلقہ محکموں کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور دریا کے کناروں سے دور رہیں جبکہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

editor

Related Articles