کیا روزانہ موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل بڑھ جاتا ہے؟حقیقت جان کر حیران رہ جائیں گے

کیا روزانہ موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل بڑھ جاتا ہے؟حقیقت جان کر حیران رہ جائیں گے

موبائل فون آج کے دور میں ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے،صبح آنکھ کھلنے سے لے کر رات سونے تک زیادہ تر لوگ فون استعمال کرتے ہیں اور اسے روزانہ چارج کرنا معمول بن چکا ہے، ایسے میں کئی افراد کے ذہن میں سوال آتا ہے کہ کیا روزانہ موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے؟

حقیقت یہ ہے کہ موبائل فون چارج کرنے میں استعمال ہونے والی بجلی انتہائی کم ہوتی ہے، اگر اس کا موازنہ گھر کے دیگر برقی آلات جیسے فریج، استری، اے سی یا پنکھے سے کیا جائے تو موبائل چارجنگ کا خرچہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

موبائل چارج کرنے میں استعمال ہونے والی بجلی کا انحصار فون کی بیٹری کی گنجائش، چارجر کی طاقت اور چارجنگ کے دورانیے پر ہوتا ہے۔

عام طور پر ایک موبائل چارجر ایک گھنٹے میں بہت معمولی مقدار میں بجلی استعمال کرتا ہے، اگر فون کو مکمل چارج ہونے میں چند گھنٹے بھی لگیں تو بجلی کا استعمال انتہائی محدود رہتا ہے۔

موبائل صارفین کے لیے بڑی خبر، ناقص سروس دینے والی کمپنیوں کے خلاف پی ٹی اے کا سخت ایکشن

ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص روزانہ اپنا موبائل چارج کرے تو پورے سال میں بھی صرف چند یونٹ بجلی خرچ ہوتی ہے، حتیٰ کہ فاسٹ چارجر استعمال کرنے سے بجلی کی کھپت میں معمولی اضافہ ہوتا ہے، لیکن اس کا بجلی کے بل پر کوئی خاص اثر نہیں پڑتا۔

یعنی روزانہ موبائل چارج کرنا گھر کے بجلی استعمال میں سب سے کم خرچ کاموں میں شامل ہے اور اس کے لیے بجلی کے زیادہ بل کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔

تاہم موبائل چارج کرتے وقت احتیاط ضروری ہے، ہمیشہ معیاری اور اصل چارجر استعمال کرنا چاہیے، جبکہ چارجنگ کے دوران فون کو تکیے، کمبل یا لحاف کے نیچے رکھنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس سے فون زیادہ گرم ہو سکتا ہے اور بیٹری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اسی طرح خراب یا غیر معیاری چارجر کا استعمال بھی خطرناک ہو سکتا ہے، اس لیے ایسے چارجر کو فوری تبدیل کر دینا بہتر ہے،مختصر یہ کہ موبائل فون کو روزانہ چارج کرنے سے بجلی کے بل میں کوئی نمایاں اضافہ نہیں ہوتا، البتہ محفوظ چارجنگ کے اصولوں پر عمل کرنا فون کی بیٹری اور صارف کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔

editor

Related Articles