امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی تاحال مکمل طور پر نافذ ہے، اور امریکی افواج سمندری راستوں کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
سینٹ کام کے مطابق 25 جولائی تک امریکی فورسز نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تجارتی جہازوں کا راستہ تبدیل کرایا، جبکہ احکامات پر عمل نہ کرنے والے 2 جہازوں کو ناکارہ بنایا گیا اور مکمل تعمیل یقینی بنانے کے لیے 2 جہازوں پر چڑھ کر تلاشی اور تصدیقی کارروائی کی گئی۔
امریکی بیان کے مطابق آج ہی امریکی فورسز نے بحیرہ عرب میں کوموروس کے پرچم والے آئل ٹینکر M/T Charminar پر تصدیقی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد جہاز نے اپنا سفر دوبارہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر کی ہدایت پر ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کردیے،سینٹ کام
سینٹ کام نے مزید بتایا کہ 24 جولائی کو خلیج عمان میں موزمبیق کے پرچم والے آئل ٹینکر M/T Lavine کو ناکارہ بنایا گیا، کیونکہ عملے نے مبینہ طور پر متعدد بار ناکہ بندی کی خلاف ورزی کی کوشش کی اور بار بار دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔
امریکی کمانڈ کے مطابق یہ جہاز اب ایران کی جانب سفر نہیں کر رہا،امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج مسلسل چوکس ہیں، صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی کارروائی کے لیے تیار ہیں۔
The U.S. naval blockade against Iran remains in full effect. As of July 25, CENTCOM has redirected 12 commercial vessels trying to run the blockade, disabled 2 that didn’t comply, and boarded 2 to ensure total compliance.
Earlier today, U.S. forces completed a verification… pic.twitter.com/eyp1N2B9sO
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 25, 2026

