لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم پھر بدلنے کا فیصلہ

لاہور ٹریفک پولیس کی یونیفارم پھر بدلنے کا فیصلہ

لاہور سٹی ٹریفک پولیس کی تبدیل کی گئی یونیفارم ایک سال بھی برقرار نہ رہ سکی، ٹریفک وارڈنز کی وردی ایک بار پھر تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار اب دوبارہ اپنی پرانی یونیفارم میں نظر آئیں گے، جس میں بلش گرے رنگ کی شرٹ اور پینٹ شامل ہوگی، موجودہ سفید شرٹ اور نیلی پینٹ والی یونیفارم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اطہر وحید کے دور میں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم تبدیل کی گئی تھی، جس کے لیے اہلکاروں کو 5، 5 ہزار روپے بھی فراہم کیے گئے تھے۔

یونیفارم تبدیلی پر اعلیٰ سطح اجلاس

ٹریفک پولیس کی یونیفارم تبدیل کرنے کے معاملے پر ڈی آئی جی لاجسٹکس کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں اے آئی جی لاجسٹکس اور ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ہر یونٹ کے اہلکاروں کو نئی یونیفارم فراہم کی جائے گی۔

ہائی وے پٹرول کی وردی برقرار رہے گی

پنجاب ہائی وے پٹرول کی موجودہ یونیفارم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، ہائی وے پٹرول فورس اہلکار موجودہ پیٹرن کے مطابق ہی وردی استعمال کرتے رہیں گے،ذرائع کے مطابق نئی تبدیلی کا مقصد ٹریفک پولیس کی شناخت اور یونیفارم کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

editor

Related Articles