راولپنڈی کے مختلف علاقوں بشمول مری روڈ، فیض آباد اور کمرشل مارکیٹ میں تیز بارش ہوئی، جبکہ اسلام آباد کے جی سکس، بلیو ایریا، شکر پڑیاں، ایف سیون فور سمیت مختلف سیکٹرز میں بھی بارش نے موسم کا مزاج بدل دیا۔
بارش کے باعث شہریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اٹھایا، تاہم بعض علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے نکاسی آب کے انتظامات کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے جبکہ مون سون کی سرگرمیوں کے باعث کئی علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلا دھار بارش کا سلسلہ 2 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔
دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
حکام کے مطابق شہری نشیبی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔ادھر محکمہ موسمیات نے آج سے دو اگست تک مون سون بارشوں کے نئے اسپل کی پیش گوئی ہے ۔
این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جار ی کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار رہے کی ہدایت کی گئی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کے وہ بارشوں کے دوران احتیاط کریں