پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،بھٹو کے قریبی ساتھی مختاراعوان انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،بھٹو کے قریبی ساتھی مختاراعوان انتقال کر گئے

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر ملک مختار اعوان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

ملک مختار اعوان کا شمار پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رہنماؤں میں کیا جاتا تھا۔ وہ سابق وزیراعظم اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے اور ملتان میں پیپلز پارٹی کی ایک نمایاں سیاسی شناخت سمجھے جاتے تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ 29 جولائی بروز بدھ صبح 9 بجے ابدالی مسجد ملتان میں ادا کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور پی سی بی ایلیٹ پینل امپائر انتقال کر گئے 

ملک مختار اعوان نے اپنی سیاسی زندگی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے اہم کردار ادا کیا اور مختلف ذمہ داریاں انجام دیں۔ ان کے انتقال پر پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت سمیت ملک کے مختلف سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک مختار اعوان ایک مخلص سیاسی کارکن اور پارٹی کے نظریات سے وابستہ رہنما تھے ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

ملتان کی سیاسی تاریخ میں بھی ملک مختار اعوان کا کردار اہم سمجھا جاتا ہے، جہاں وہ طویل عرصے تک پیپلز پارٹی کے لیے سرگرم رہے اور کارکنوں میں مقبولیت رکھتے تھے۔

editor

Related Articles