پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 303 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ نئی قیمت کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ حکومتی فیصلے کے بعد مٹی کا تیل استعمال کرنے والے صارفین کو اب اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کر دیا

حکام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی اخراجات، عالمی معاشی صورتحال، شرح تبادلہ اور دیگر اہم عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیاں براہ راست مقامی قیمتوں پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

مٹی کا تیل ملک کے مختلف علاقوں میں خاص اہمیت رکھتا ہے بالخصوص ایسے دور دراز علاقوں میں جہاں گیس یا دیگر ایندھن کے ذرائع آسانی سے دستیاب نہیں ہوتے۔ کئی گھریلو صارفین کے علاوہ چھوٹے کاروبار بھی مٹی کے تیل پر انحصار کرتے ہیں اس لیے قیمت میں معمولی اضافہ بھی ان کے ماہانہ اخراجات پر اثر ڈال سکتا ہے۔

اس سے قبل حکومت نے  پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا  جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ کردیا

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

۔

editor

Related Articles