امریکا اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

امریکا اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) اور متحدہ عرب امارات نے دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے پہلی مشترکہ دوطرفہ اے آئی ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سینٹکام کی جانب سے جاری کے گئے  بیان کے مطابق امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس آئندہ چند ہفتوں میں اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :پاکستان میں نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پر امن استعمال میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے،ڈائریکٹرآئی اے ای اے

بیان کے مطابق ٹاسک فورس میں دونوں ممالک کے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 ماہر اہلکار شامل ہوں گے، جو جدید دفاعی منصوبوں اور ٹیکنالوجی پر مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

سینٹکام کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد فوجی نوعیت کی اے آئی ایپلی کیشنز کی تیاری، ان کی آزمائش اور عملی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دفاعی استعداد اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے۔

حکام کے مطابق یہ مشترکہ ٹاسک فورس دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں مصنوعی ذہانت پر مبنی عسکری منصوبوں، جدید ڈیجیٹل نظام اور سکیورٹی ٹیکنالوجیز کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :گوگل نے جدید اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف کروا دیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ دفاعی شعبے میں مصنوعی ذہانت کا بڑھتا ہوا استعمال دنیا بھر میں فوجی حکمت عملی کا اہم حصہ بنتا جا رہا ہے اور امریکا و متحدہ عرب امارات کا یہ اقدام خطے میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles