کیا نادیہ خان کی طلاق ہو گئی؟ اداکارہ نے تصویر شیئر کر کے حقیقت بتا دی

کیا نادیہ خان کی طلاق ہو گئی؟ اداکارہ نے تصویر شیئر کر کے حقیقت بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے اپنی طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر بالآخر ردعمل دے دیا۔

نادیہ خان ٹی وی پروگرامز کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی متحرک رہتی ہیں، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے 26 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔اداکارہ نے جنوری 2021 میں فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی اور دونوں کراچی میں اپنی ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹام کروز کی بیٹی سوری نے بڑا فیصلہ کر لیا، والد کا نام ہٹا دیا

گزشتہ چند روز سے نادیہ خان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، خصوصاً وی لاگز میں غیر موجودگی کے باعث ان کی طلاق سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں، جنہوں نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کی۔

اگرچہ نادیہ خان نے ان افواہوں پر براہ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر فیصل راؤ کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی، جس کے بعد طلاق سے متعلق گردش کرنے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداح ان افواہوں کا خاموش مگر واضح جواب قرار دے رہے ہیں۔

editor

Related Articles