ٹام کروز کی بیٹی سوری نے بڑا فیصلہ کر لیا، والد کا نام ہٹا دیا

ٹام کروز کی بیٹی سوری نے بڑا فیصلہ کر لیا، والد کا نام ہٹا دیا

ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز اور اداکارہ کیٹی ہومز کی بیٹی سوری نے اپنی شناخت سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے والد کا سرنیم ’’کروز‘‘ ترک کر دیا ہے۔

امریکی میگزین پیپل کے مطابق 20 سالہ سوری اب ’’سوری نوئلی‘‘ کے نام سے جانی جائیں گی۔ وہ اس وقت پٹسبرگ کی کارنیگی میلن یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں اور اکتوبر 2024 میں ووٹر رجسٹریشن کے دوران بھی اسی نام کا استعمال کر چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوری نے ’’نوئلی‘‘نام اپنی والدہ کیٹی ہومز کے مڈل نیم سے اخذ کیا۔ انہوں نے پہلی بار جون 2024 میں اپنی ہائی اسکول گریجویشن تقریب کے موقع پر بھی یہی نام استعمال کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے ایک اور پرتعیش گھر خرید لیا، قیمت کتنی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوری نے یہ فیصلہ اپنی الگ شناخت قائم کرنے، والدہ سے اظہارِ یکجہتی کرنے اور کالج کی زندگی کا نیا آغاز کرنے کے لیے کیا۔

دوسری جانب کیٹی ہومز نے بیٹی کے اس نئے سفر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوری پر فخر ہے۔ ان کے بقول، بیٹی سے دور رہنے کا احساس ضرور ہوگا، تاہم وہ اس کی نئی زندگی اور کامیابیوں پر بے حد خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کانٹینٹ کریئیٹرز کی دیرینہ خواہش پوری،یوٹیوب شارٹس میں بڑ ی تبدیلی

کیٹی ہومز نے مزید کہا کہ نوجوانی کا یہ مرحلہ خود کو دریافت کرنے، نئی چیزیں سیکھنے اور زندگی میں آگے بڑھنے کا بہترین وقت ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹام کروز اور کیٹی ہومز نے نومبر 2006 میں شادی کی تھی، تاہم 2012 میں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔ سوری ان کی اکلوتی بیٹی ہیں اور والدین کی علیحدگی کے بعد سے اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

editor

Related Articles