کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈجنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر چیف سے ملاقات

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈجنرل سید عامر رضا کی نیول اور ایئر چیف سے ملاقات

قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر جنرل سید عامر رضا نے اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے پہلے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا۔

بعد ازاں قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاک فوج میں اہم تقرری، لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے کمانڈر مقرر

ملاقاتوں کے دوران نیول چیف اور ایئر چیف نے جنرل سید عامر رضا کو قومی اسٹریٹجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، پیشہ ورانہ معاملات اور دفاعی تعاون سے متعلق مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ جنرل سید عامر رضا نے حال ہی میں قومی اسٹریٹجک کمانڈ کی کمان سنبھالی ہے اور انہیں اس اہم ذمہ داری کے لیے پہلا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے ان کی تعیناتی کو پاکستان کی دفاعی کمانڈ اسٹرکچر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles