شایان بنا مداحوں کا پسندیدہ کردار، حارث وحید کی اداکاری کو زبردست پذیرائی

شایان بنا مداحوں کا پسندیدہ کردار، حارث وحید کی اداکاری کو زبردست پذیرائی

ڈرامہ’’ بس تیرا ساتھ ہو‘‘ اپنی دلچسپ کہانی اور مضبوط کرداروں کی بدولت ناظرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اگرچہ ڈرامے کی مرکزی کہانی انیس اور انسا کے گرد گھومتی ہے، تاہم حارث وحید کا ادا کیا گیا شایان کا کردار اپنی منفرد اداکاری اور مزاحیہ انداز کے باعث مداحوں کا پسندیدہ بن چکا ہے۔ حالیہ اقساط کے بعد سوشل میڈیا پر بھی حارث وحید کی پرفارمنس کو بھرپور سراہا جا رہا ہے۔

اداکار حارث وحید ڈرامے میں شایان کا کردار نبھا رہے ہیں، جو کہانی میں کئی تنازعات کا سبب بنتا ہے۔ تاہم حالیہ اقساط میں شایان کو اپنے ہی والدین اور بہن کے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس نے کردار کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ان کہی اور انکل عرفی کے اداکار خالد نظامی انتقال کر گئے

قسط 26 میں حارث وحید کی اداکاری کو ناظرین نے بے حد سراہا۔ ان کے جذباتی اور مزاح سے بھرپور انداز نے شائقین کو خوب محظوظ کیا، جس کے بعد شایان ڈرامے کے مقبول ترین کرداروں میں شامل ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی حارث وحید کی پرفارمنس موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ ایک صارف نے لکھا، ’’شایان کی اداکاری سب سے بہترین ہے۔‘‘ جبکہ ایک اور مداح کا کہنا تھا، ’’میں یہ پورا ڈرامہ صرف شایان کی وجہ سے دیکھتا ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :عینک والا جن بڑے پردے پر آیا، مگر اے آئی نے نئی بحث چھیڑ دی

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ’’شایان کا اپنے ذہنی مسائل پر رونے کا انداز بے حد مزاحیہ اور دل چسپ ہے۔‘‘حارث وحید کی پرفارمنس کو سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کی نمایاں خوبی قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اداکار نے شایان کے کردار میں جان ڈال دی ہے۔

editor

Related Articles