ان کہی اور انکل عرفی کے اداکار خالد نظامی انتقال کر گئے

ان کہی اور انکل عرفی کے اداکار خالد نظامی انتقال کر گئے

پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف سینئر اداکار، موسیقار اور کامیڈین خالد نظامی کراچی میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل نمازِ ظہر کے بعد عثمانیہ مسجد، بفر زون سیکٹر 15 بی، کراچی میں ادا کی جائے گی۔ خالد نظامی نے پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے۔ انہیں خاص طور پر ’’انکل عرفی‘‘، ’’شہزوری‘‘ اور ’’ان کہی‘‘جیسے یادگار ڈراموں میں ادا کیے گئے کرداروں کی بدولت شہرت حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکار نے موت کو کیسے شکست دی؟ حیران کن داستان سامنے آگئی

اداکاری کے ساتھ ساتھ خالد نظامی موسیقی کے شعبے میں بھی اپنی خدمات کے باعث پہچانے جاتے تھے اور انہوں نے کئی دہائیوں پر محیط فنی سفر میں شوبز انڈسٹری کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔

خالد نظامی کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے انتقال سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری ایک باصلاحیت اداکار، موسیقار اور کامیڈین سے محروم ہو گئی ہے، جبکہ ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

editor

Related Articles