عروبہ مرزا بھی سامنے آگئیں، ثاقب چدھڑ پر ہراساں کرنے کا الزام

عروبہ مرزا بھی سامنے آگئیں، ثاقب چدھڑ پر ہراساں کرنے کا الزام

پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے بھی اداکاراؤں مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ پر مبینہ طور پر آن لائن ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسکرین شاٹس شیئر کر دیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ثاقب چدھڑ سے منسوب مبینہ انسٹاگرام پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ ان اسکرین شاٹس میں عروبہ مرزا نے اس پوسٹ کے ساتھ مختصر پیغام میں لکھا، ’’مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میں بھی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :شایان بنا مداحوں کا پسندیدہ کردار، حارث وحید کی اداکاری کو زبردست پذیرائی

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے بھی ثاقب چدھڑ پر آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزامات عائد کیے تھے۔ ان کی شکایت پر ثاقب چدھڑ کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کی تحقیقات نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کر رہی ہے۔

دوسری جانب اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی الزام لگایا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے انہیں تحفے کے طور پر آئی فون دینے کی پیشکش کی تھی۔ دوسری طرف ثاقب چدھڑ ان تمام الزامات کی تردید کر چکے ہیں، جبکہ مومنہ اقبال سے متعلق معاملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس زیرِ تفتیش ہے۔

editor

Related Articles